10

سیکیورٹی خدشات: چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا، اقدام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا، ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین نیب میگا کرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، چیئرمین نیب کی نقل و حرکت کو بھی خفیہ رکھا جائے گا، یہ اقدام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین نیب میگا کرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے خواہاں ہیں جبکہ میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کرنیوالے افسران کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

گذشتہ روز چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں، اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

یاد رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے، میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے بدعنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

اس سے قبل بھی نیب لاہور آفس کے دورے کے موقع پر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ خوف اور دباؤ کی پروا کے بغیر میرٹ پر کیس بنائیں گے، نیب آئین اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دے رہا ہے، افسران ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں