بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے اور گرین زون میں 6 راکٹ حملے کئے گئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات یہ راکٹ بغداد کے گرین زون علاقے میں واقع امریکی سفارتخانے کے پاس گرے۔
BREAKING: 6 Katyusha rockets hit Baghdad, including three inside the capital's heavily fortified Green Zone housing gov't buildings and foreign missions https://t.co/15mBidkAR2 pic.twitter.com/lH0ofvk7m2
— Al Jazeera English (@AJEnglish) January 5, 2020
الجزیرہ ٹیلیویژن نے دعوی کیا ہے کہ راکٹ حملے کے بعد امریکی سفارتخانے کو جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ حملے کے بعد امریکی سفارتخانے کی عمارت کے اوپر امریکی ہیلی کاپٹر پرواز کرنے لگے۔ اس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی سفارت خانے سمیت دیگر امریکی تنصیابت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملوں میں دو عراقیوں سمیت 8 غیر ملکی زخمی ہوگئے تھے۔