کراچی: ‏سیکرٹری انسانی حقوق سندھ بدر جمیل میندھرو پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی (ڈیلی اردو) ‎سندھ حکومت کے محکمہ انسانی حقوق کے سیکریٹری بدر جمیل ‎گھر سے آفس جاتے ہوئے ڈرائیور سمیت پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ‎بدر جمیل کی اہلیہ نے ان کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

بدر جمیل پی ای سی ایچ ایس ضلع شرقی کے رہائشی ہیں،اور ان کی ضلع وسطی میں موبائل فون لوکیشن آئی ہے اور اس بارے میں شرقی اور وسطی پولیس کو اطلاع کردی گئی ہے۔

بدر جمیل میندھرو ڈی جی کے ڈی اے بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے خلاف کروڑوں روپے کی خورد برد پر اینٹی کرپشن مقدمہ بھی درج کرچکی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے بدر جمیل کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اور چیئرمین اینٹی کرپشن سمیت دیگر اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر یہ اغواء کا کیس ہے تو فوری بازیاب کرایا جائے اور اگر کسی نے گرفتار کیا ہے تو گرفتاری ظاہر کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں