آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر مملکت کی ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمن فارن آفس کے وزیر مملکت مسٹر نیلز نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام، سکیورٹی و باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جرمن فارن آفس کے وزیر مملکت نیلز نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن وامان کے قیام، علاقائی، سکیورٹی امور، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن وزیر مملکت نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور کردار کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں