عراق: امریکا کے زیر استعمال التاجی ائیر بیس پر راکٹوں سے حملہ

بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں قائم التاجی فوجی کیمپ منگل کی شام پانچ راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق شمالی بغداد میں واقع فوجی اڈے پر 5 کاتیوشا راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی شام التاجی فوجی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

ایک مقامی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ التاجی کیمپ پر حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی تاہم فوج کے میڈیا سیل کی طرف جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں