امریکا نے اہم ایرانی جنزل حسن شاہوار کو بلیک لسٹ کردیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے ایران کے صوبہ الاھواز میں تعینات سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر حسن شاہوار پور پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عاید کرنے کے بعد اسے بلیک لسٹ کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہُک نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہوارپور کو کو ویزوں سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، کیونکہ وہ مظاہرین کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے۔

برائن ہُک نے کہا کہ ویزا پر پابندی کسی ایرانی عہدیدارکے خلاف پہلا اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہوار پور نے گذشتہ نومبر میں معشور کےعلاقے میں پرامن احتجاج کرنے والے میں 148 نہتے ایرانیوں کے قتل عام کی نگرانی کی تھی۔

ایران نے معشور کے قتل عام کے واقعے کا اعتراف کیا تھا۔ ایرانی اسپیشل سیکیورٹی فورسز اور انقلابی گارڈز نے الجراحی اور الکورہ کے دیگر قصبوں اور خور موسیٰ پر حملہ کیا تھا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے ان علاقوں میں کارروائی کے دوران بچوں اور خواتین سمیت درجنوں جوانوں اور عرب شہریوں کو ہلاک کرنے کے لیے ٹینکوں ، مشین گنوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔

برائن ہُک نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ایران میں مظاہرین کی طرف سے ملنے والے پیغامات اور شکایات کی روشنی میں مسٹر شاھوار پور پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کا دعویٰ ہے کہ اسے ایران سے 80 ہزار لوگوں نے فوجی عہدیداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شکایت کی گئی تھیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران میں مظاہرین پر زور دیا تھا کہ وہ ایرانی حکومت اور پاسداران انقلاب کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے امریکی حکام تک اپنی شکایات پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں