حوثی ملیشیا کا یمن کے ملٹری بیس پر میزائل حملہ، 100 فوجی جاں بحق، 150 زخمی

صنعا (ڈیلی اردو) یمن میں حوثی ملیشیا نے یمن کے ملٹری بیس پر میزائل حملہ کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں ابتک 100 سے زائد یمنی فوجی جان سے گئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے صوبے مارب میں حوثی ملیشیا نے ٹریننگ کیمپ پر میزائل حملے کیے۔ حملوں میں 100 سے زائد یمنی فوجی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ یہ میزائل حملہ اتوار 19 جنوری کی صبح میں کیا گیا۔

سعودی عرب کے خبر رساں ادارے ‘المثادر نیوز’ کے مطابق حملے میں 80 سے زائد فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل مارب کے وسطی صوبے میں ایک فوجی کیمپ پر گرا، جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

https://twitter.com/TheArabSource/status/1218951616130318336?s=08

اہل کاروں نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اہل کاروں نے یہ بات نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی کیونکہ انہیں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

مارب کے طبی ذرائع نے اس مبینہ میزائل حملے میں کم از کم 83 فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ زخمیوں کی تعداد 150سے زائد ہے۔ یمن کے عسکری حکام کے مطابق میزائل حوثی ملیشیا نے داغا تھا۔ آخری خبریں آنے تک امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

فوجی تربیتی کیمپ پر حوثیوں کے حملے سے قبل سعودی اور اتحادی افواج کے جاری حملوں میں دارالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع خوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اہل کاروں کے مطابق، ان حملوں میں 25 خوثی جاں بحق ہوئے۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ جاری رکھا ہے جب 2014ء میں صدر عبد الرب منصور ہادی کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا تھا۔

سعودی اور یمنی سیکیورٹی فورسز کے مطابق میزائل حوثیوں کی جانب سے داغا گیا تھا تاہم کسی نے اس حملے کی ذمہ دامہ قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں