234

فیصل آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر غریب شہری سے آٹا لوٹ لیا

فیصل آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ملزمان شہری سے آٹے کا تھیلا اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایشیا کی سب سے بڑی رہائشی کالونی غلام محمد آباد میں شہری آٹے لے جاتے ہوئے راستے میں لٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق دو ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مار پیٹ کے بعد ڈاکوں شہری سے آٹے کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری نے مقدمے کی اندراج کے لئے تھانہ غلام محمد آباد میں درخواست دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں