امریکا کو فلسطینیوں پر اپنا فیصلہ مسلط کرنے کا حق نہیں، روس

ماسکو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) روسی وزارت خارجہ کا صدی کی ڈیل پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ امریکی امن پروگرام تجاویز پر مبنی فارمولہ ہے تاہم واشنگٹن کو اپنا فیصلہ مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں۔

امریکا کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کے حل کیلئے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے پر روس کے مشرقی وسطیٰ کے نمائدہ خصوصی میخائل یوگدانوف نے تنقید کرتے ہوئے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ فریقین بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کی کوشش کریں۔

اپنے ایک جاری ایک بیان میں انا کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے امریکی امن پروگرام صدی کی ڈیل تجاویز پر مبنی فارمولہ ہے تاہم واشنگٹن کو اپنا فیصلہ مسلط کرنے کا کوئی حق نہیں، فلسطینی اور اسرائیلی دو ریاستی حل کے لیے خود مذاکرات کریں اور اس مسئلے پر معاونت تو ہو سکتی ہے تاہم کسی بھی ملک کو فلسطینیوں پر مرضی مسلط کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ روسی نمائدہ خصوصی برائے مشرقی وسطیٰ نے کہا کہ اگر امریکا کی پیش کردہ امن تجاویز فریقین کے لیے قابل قبول ہوئیں تو ہم دیگر فریقین کے ردعمل کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں