اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، 5 فلسطینی خواتین کو اغواء کرلیا

غزہ (ڈیلی اردو) صیہونی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں پرموجود فلسطینی خواتین نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد ان میں سے پانچ کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں ایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینی خواتین نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد ان میں سے پانچ کو حراست میں لے لیا گیا۔

حراست میں لی گئی خواتین میں آیہ ابو ناب بھی شامل ہیں جنہیں ماضی میں بھی حراست میں لی جا چکی ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس نے جن پانچ خواتین کو حراست میں لیا ان کی شناخت اسلام مناصرہ، سماح محامید، ناھد صلاح، نفیسہ خویص معالی عید اور آیۃ ابو ناب کے ناموں سے کی گئی ہے۔

صیہونی پولیس کی جانب سے فلسطینی خواتین کی گرفتاری  اور ان پر عائد الزامات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہے اور نہ یہ بتایا گیا ہے کہ انھیں کہاں لے جایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں