جنوری میں اسرائیلی فوج کے فلسطینی صحافیوں پر 33 حملے

غزہ (ڈیلی اردو) قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کے خلاف حملوں اور صحافتی قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوری 2020ء میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں پر 33 حملے کیے گئے اور انہیں ہراساں کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے صحافیوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کےساتھ ان کے دیگر حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

جنوری میں صحافیوں پر فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی طرف سے 8 حملے کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے چھ فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ایک صحافی احمد قطامش کی مدت حراست میں توسیع کی گئی۔ دو صحافیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا گیا۔ جب کہ جلوسوں کی کوریج پر متعدد صحافیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں