پاراچنار میں جشن مولود کعبہ امام علیؑ نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا

پاراچنار (محمد صادق) پاراچنار میں جشن مولود کعبہ امام علی علیہ السلام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا دو روزہ جلسے میں ڈسٹرکٹ کرم کے ہزاروں افراد نے شرکت کی، مقامی طور پر دو روزہ سرکاری تعطیل بھی کی گئی۔

پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ میں بمناسبت 13 رجب المرجب یوم پیدائش امام علی علیہ السلام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فدا حسین مظاہری، علامہ خیال حسین دانش، علامہ شاکر حسین میثم، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت کسی بیان کا محتاج نہیں، علی وہ ہستی ہے کہ جنہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے شانہ بشانہ رہ کر بے پناہ تکالیف سہے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہر مشکل میں اپنے بھائی علی کو بلاتے جہاں بڑے بڑے پہلوانوں کے پیر اکھڑ جاتے وہاں علی علیہ السلام اپنی بے پناہ شجاعت کے سبب سرخ رو ہوجاتے جنگ خیبر اور باب خیبر علی کے ہاتھوں فتح ہوجانا اس کا واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ میدان جنگ میں علیؑ جتنے سخت تھے اس کے برعکس عام زندگی میں علی کی نرمی مثالی تھی علماء کرام نے کہا کہ آج مسلمانوں کو سیرت علی اپنانے میں ہی نجات اور کامیابی مل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں