13

لبنانی وزیراعظم نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کرلی: فواد چوہدری

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اور ملاقات میں سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعدالحریری کو بتایا کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے، جس پر لبنانی وزیراعظم نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی، شریف خاندان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جس پر شرمندگی ہوئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں