ڈیرہ اسماعیل خان: انتظامیہ نے قرنطینہ میں احتجاج کی خبریں دینے والے ڈیلی اردو کے دو صحافی گرفتار کروا دیئے

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو/ساوتھ ایشین نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ میں رکھے گیے زائرین کی جانب سے مقامی انتظامیہ اور قرنطینہ کے عملے کے نامناسب برتاو کے خلاف اتوار کو ہونے والے احتجاج کی خبریں دینے پر مقامی انتظامیہ نے ڈیلی اردو کے دو سینئر صحافیوں سید توقیر حسین زیدی اور سید وجاہت حسین زیدی کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا جس کے بعد گذشتہ شب کینٹ پولیس اسٹیشن نے انہیں گھروں سے حراست میں لے لیا۔

ادھر پی ایف یو جے کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر زیدی اور لاہور ،ملتان و کراچی کے سینئر صحافیوں مظہر عباس، نذیر لغاری، حیدر جاوید سید، یاسر بخاری، حامد میر، احمد کامران مگسی نے ڈی آئی خان میں احتجاج کی خبریں دینے والے صحافیوں کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف جاری کیے جانے والے مذمتی بیانات میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان انتظامیہ کا دھونس اور گرفتاریوں سے صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی سے روکنا شرمناک حد تک قابل مذمت ہے ان رہنماوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی آئی خان انتظامیہ اور پولیس کی اس غنڈہ گردی کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں