نئی دہلی (ویب ڈیسک) ہوٹل میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے سے بچے سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی میں واقع ہوٹل ارپت میں علی الصبح 4 بجےاچانک آگ لگ گئی، افسوس ناک واقعے میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائرفائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ریسکیو اہلکاروں نے بڑی تعداد میں ہوٹل میں پھنسے افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔
پولیس حکام کے مطابق آگ صبح چار بجے لگی جب ہوٹل میں مقیم افراد سو رہے تھے، آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ 29 دسمبکو ممبئی کے صنعتی علاقے میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2016 کو بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔