خیبر پختونخوا: سوات میں جنگلی چیتے کا بھیڑ بکریوں پر حملہ، 24 بھیڑیں ہلاک

سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں ڈیران پٹئی میں جنگلی چیتے نے ریوڑ پر حملہ کردیا، 24 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں، ریوڑ کے مالک خانزادہ کا کہنا ہے کہ میری تقریبا 60 کے قریب بھیڑ بکریاں چرا گاہ میں چر رہی تھیں کہ اچانک جنگلی چیتے نے میری بھیڑوں پر حملہ کردیا اور اس حملہ میں 24 بھیڑ بکریاں ہلاک کردیں۔

خانزادہ نے کہا کہ میرا یہی اثاثہ ہے باقی میرا کوئی اثاثہ نہیں ہے، صوبائی حکومت میرے ساتھ تعاون کرے۔ میرا تقریبا 6 لاکھ روپے نقصان ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ میں اپنی بقایا بھیڑ بکریاں کو واپس لے آیا ہوں۔

خانزادہ نے محکمہ جنگلی حیات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ میرے ساتھ مالی تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں