ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروآکی حدود میں انڈس ہائی وے کے قریب پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او طاہر نواز سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے۔
فائرنگ کے واقعے میں 2 راہگیر یسین اور حمید اللہ بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا پولیس گاڑی پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او طاہر نواز، میرباز، آصف، سرفراز اور جاوید شامل ہیں دو افراد زخمی بھی ہے #DeraIsmailKhan #DIKhan #Police #KhyberPakhtunkhwa #Pakistan pic.twitter.com/0hmRdYxEaR
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) February 12, 2019
پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او طاہر نواز، کانسٹیبل سرفراز، کانسٹیبل میرباز، کانسٹیبل آصف اور ڈرائیور جاوید شامل ہیں۔
فائرنگ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے