چاڈ: افریقی جنگی جہاز نے آرمی چیف کے گھر پہ بم گرا دیا، 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

چاڈ (ڈیلی اردو) افریقی ملک چاڈ میں غلطی سے جنگی طیارے سے بم آرمی چیف کے گھر پر گر گیا۔

سینیر آرمی آفیسر کی جانب سے حادثے میں 4 افراد کے ہلاک، جبکہ 2 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگی جہاز سے گرنے والا بم صدارتی گارڈز کے قریب آرمی چیف کے گھر پر گرا، جو صدر کے قریبی ساتھی بھی سمجھے جاتے ہیں۔

یہ حادثہ جہادی تنظیموں بوکو حرام کے خلاف بنائے گئے ملٹری بیس کے قریب پیش آیا۔ اس فوجی بیس پر فرانسیسی فوجی بڑی تعداد میں تعینات ہیں، جو انتہا پسندوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

واقعہ کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

چاڈ کے ایئر فورس ترجمان کے مطابق اندوہناک حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری، اس میں نصب بم طیارے سے نکل گیا اور فوجی بیس کے قریب واقعہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر پر جا گرا، جہاں فوجی افسران اور اہلکاروں کی فیملیز رہائش پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ روسی ساختہ طیارے سوخوئی چاڈ ایئر فورس کے زیر استعمال ہیں، جنہیں بوکو حرام کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔

مارچ کے وسط تک اس لڑائی اور بوکو حرام کے حملوں میں 98 فوجی اور 150 چاڈ فوج کے اہلکار مارے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں