پاکستان آرمی کا جعلی جنرل ایک بار پھر گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں پولیس نے جعلی کور کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ یہی کور کمانڈر دو سال قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے گرفتار ہوا تھا جسے کچھ دن پہلے ہی رہا کیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ جعلی افسر کو پنجاب پولیس نے آج بورے والا ضلع وہاڑی سے اسکو پھر گرفتار کیا گیا ہے اور آج یہ ملزم کور کمانڈر بنا ہوا تھا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس شخص کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے جس جعلی کور کمانڈر کو گرفتار کیا ہے اس کا نام سعید الرحمان جوکہ ضلع کوہاٹ کے گاؤں جاندری کا رہائشی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خود کو تھری اسٹار جرنیل بتانے والا سعید الرحمان بطور سپاہی فوج میں بھرتی ہوا تھا اور آٹھ سال قبل اسے میڈیکل بورڈ نے نفسیاتی مسائل کی بنیاد پر فارغ کر دیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے سعید الرحمان کا دماغی توازن درست نہیں تاہم ابھی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


نوٹ: خبر کے ساتھ شیئر شدہ تصویر 28 دسمبر 2018 کی ہے جب اسے پہلی بار کوہاٹ کینٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں