وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، ٹرمپ نے امداد کا یقین دلایا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ 

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی امور، دوطرفہ تعاون، کورونا (کووڈ19) وبائی امراض سے وابستہ مسائل اور عالمی معیشت پراثرات کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جب کہ امریکی صدر نے وبا کا مقابلہ کرنے کیلیے امداد کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں کورونا سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیاجبکہ پاکستان میں پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیماری اور کمزور طبقات کو بھوک سے بچانے کے دہرے چیلنج کا سامنا ہے، متاثرین اور کاروباری اداروں کے لیے 8  ارب ڈالر کا پیکیج دیا۔ آئی ایم ایف اور دیگر حلقوں میں حمایت پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مالی امداد سے بیماری کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے افغان امن عمل کی سہولت کاری کیلیے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے ان اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جس کے نتیجے میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ وزیر اعظم کے کورونا ٹیسٹ پر امریکی صدر نے جدید تیز رفتار ٹیسٹنگ مشین بھیجنے کی پیش کش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں