وزیراعظم عمران خان لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حجام اور درزيوں کو دکانيں کھولنے کی اجازت دینے سے مساجد بند رکھنے کے ليے مذہبی طبقے کو سمجھانا مشکل ہوگيا۔ وزيراعظم عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے لوگ اپنی زندگياں خطرے ميں ڈال رہے ہيں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مساجد میں باجماعت نماز اور تراویح کی اجازت کا فیصلہ وفاقی قیادت کی ناکامی ہے۔ سندھ حکومت پابنديوں پرعمل درآمد کے ليے مذہبی طبقات سے رابطے ميں ہے۔ لوگوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

صوبے میں ٹیسٹنگ کی سہولت پر پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹيسٹنگ صلاحيت بڑھانے کے ليے وفاقی حکومت مدد نہيں کر رہی، بدقسمتی ہے کہ پاکستان ميں کرونا کی وبا سے نمٹنے کے ليے قومی يکجہتی نہيں پيدا کی گئی۔ وفاقی اس خطرناک صورت حال میں بھی لوگوں کی جانوں پر سیاست کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں