ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں کے خلاف پولیس گردی جاری

ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) لاک ڈاؤن پر عمل کرانے میں ناکام پولیس صحافی پر چڑھ دوڑی، نجی نیوز چینل کے سینئر کیمرہ مین عادل وقار پر تشدد، کیمرہ مین کا ہاتھ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں کو ذمہ داریوں کی ادائیگی میں پولیس کی دخل اندازی ۔ پولیس صحافیوں کے خلاف پولیس گردی کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، پیشہ ورانہ ذمہ داری کی انجام دہی کے دوران اے ایس آئی تھانہ سٹی سینئر کیمرہ مین کو گھسیٹتے ہوئے تھانہ لے گیا اور بدترین تشدد کیا جس کے باعث کیمرہ مین عادل وقار کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ رواں ماہ 24 نیوز کے نمائندہ اور ڈیلی اردو کے بیوروچیف سید توقیر حسین زیدی اور سید وجاہت حسین زیدی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اور 22 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک ان صحافیوں کے موبائلز فون واپس نہیں کئے گئے۔ ڈیرہ پولیس کی بڑھتی ہوئی پولیس گردی کی وجہ سے صحافتی برادری نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صحافیوں کی طرف سے وفاقی و صوبائی حکومت سے پولیس گردی کا فوری نوٹس لینے کا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں