بھارت: راجستھان میں قرنطینہ میں موجود خاتون اجتماعی زیادتی کا شکار

نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) بھارت کی ریاست راجستھان کے ایک سکول میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ایک مزدور خاتون مبینہ طور پر تین افراد کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

ایک پولیس عہدیدار نے اتوار کو بتایا کہ یومیہ اجرت پر مزدوری کرنے والی خاتون گھر کا راستہ بھول گئی تھی جس پر اسے پولیس اسٹیشن میں پناہ لینا پڑی تھی۔

پولیس نے خاتون کو صبح ہونے تک ایک سکول میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ٹھیرا دیا تھا جہاں اس کے ساتھ مبینہ طور تین افراد نے اجتماعی کی۔

راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پرتھ شرما نے برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو فون پر بتایا کہ خاتون سے زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا تعلق جے پور سے ہے جس کی عمر 40 سے 45 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے جب کہ ملزمان کی عمریں 30 کے پیٹے میں ہے۔

متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا تھا کہ وہ کئی دن تک میلوں پیدل چل کر جے پور سے مادھو پور پہنچی تھی تاکہ اپنا کرونا وائرس ٹیسٹ کرا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں