قبائلی اضلاع کے مسائل کے حل کیلئے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

پشاور (ڈیلی اردو) قبائیلی اضلاع میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کے لئے ایڈوائزی بورڈ پر ایک اور ایڈوائزی کمیٹی بنا دی گئی جس کی نگرانی وزیراعلی محمود خان کریں گے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان نے مشترکہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کی سربراہی میں قبائیلی پارلیمنٹرین پر مشتمل ایڈوائزی کمیٹی قائم کر دئی گئی جن کی مشاورت سے ترقیاقی منصوبے اور اصلاحات کے حوالے سے کام ہوں گے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ ایڈوائزی بورڑ اپنے لئے قائم کیا ہے جو میرے ساتھ مشاورت کریگا وزیر اعلی گورنر کے کسی بھی حکم کے ماننے کا پابند نہیں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ بااختیار وزیر اعلی ہوں تمام فیصلے خود کرتا ہوں، چیف سیکرٹری اور آئی جی کو ہٹانے کے لئے کسی سے ڈیکٹیشن نہیں لی۔

صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ایڈوئزری کمیٹی پختون تحفظ موومنٹ سمیت تمام گروپوں کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔

فاٹا اصلاحات کے لئے قائم ٹاسک فورس کا وجود بھی ختم ہو گیا اب ایڈوائزی کمیٹی کے تمام فیصلے قبائیلی اضلاع میں نافذ عمل ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں