14

وزیراعظم ہاؤس ‏اور ”ریڈ زون” کی سیکورٹی فوج کے حوالے کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں ، سعودی ولی عہد کے دورہ کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ، سعودی ولی عہد کے ہمراہ ان کے 123 شاہی محافظ بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ انکے تمام تر سیکورٹی انتظامات کی ذمہ داری پاک فوج کو سونپ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ ہیں جو کہ پاکستان بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ ولی عہد کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں جم بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔وزیراعظم ہاؤس اور 8 ہوٹلوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ شاہی محافظ بھی 8 ہوٹلز کی نگرانی کریں گے ۔ولی عہد کے ہمراہ شہزادے اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی ہوں گے جبکہ دورے کے دوران 300 گاڑیاں شاہی خاندان کے استعمال میں رہیں گی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ذاتی استعمال کی اشیاء کے دو ٹرک بھی پاکستان پہنچا دیئے گئے ہیں، اس سامان میں وہ فرنیچر بھی شامل ہے جسے محمد بن سلمان استعمال کریں گے۔ دورہ پاکستان کے بعد ولی عہد ملائیشیاء اور بھارت کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 19 اور 20 فروری کو بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے تاہم ابھی بھارتی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے سرکاری سطح پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں