دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ، پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے کپتانوں اور مہمانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
14 فروری کو پی ایس ایل 4 کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد یونائٹیٹد اور لاہور قلندرز کے میچ سے ہوگا، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
پی ایس ایل 4 کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، تمام فرنچائز مالکان اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، لاہور قلندرز کے محمدحفیظ ، کراچی کنگز کے عماد وسیم، ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے مختلف ٹرافیوں کی رونمائی کی۔
ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔