دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار سے متجاوز

نیو یارک (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 264 سے بڑھ گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

برازیل میں مزید ایک ہزار 300، امریکا 982، میکسیکو 596 اور برطانیہ میں 245 ہلاکتیں ہوئیں، بھارت میں 388، پاکستان میں مزید 101 ہلاکتیں ہوئیں اور ایران میں 81 افراد لقمہ اجل بنے۔

صدر ٹرمپ نے عالمی وبا کے باوجود انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا، اس وقت امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ایک لاکھ 15 ہزار 130 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں آج اب تک کورونا سے مزید 101 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2356 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 119536 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں