لاہور کے سینئر صحافی انیس الرحمٰن اسلام آباد میں تین روز سے لاپتہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ‏لاہور کے سیںئر صحافی اور روزنامہ نوائے وقت کے میگزین ندائے ملت کے ایڈیٹر اور کئی کتابوں کے مصنف محمد انیس الرحمن اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے۔ وہ منگل کو سعودی سفارتخانے کسی کام سے گئے مگر انتہائی حساس ڈپلومیٹک علاقے سے لاپتہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے سیںئر صحافی اسلام آباد میں لاپتہ ہو گئے لاہور پریس کلب کے ممبر.پنجاب یونین آف جرنلٹس کے ممبر.نوائے وقت گروپ کے میگزین ندائے ملت کے ایڈیٹر اور کئی کتابوں کے مصنف محمد انیس الرحمن اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق وہ بروز بدھ کو دوپہر سعودی سفارتخانے کسی کام سے گئے مگر لاپتہ ہوگئے.وہ دوست کی گاڑی پر گئے تھے.تھانہ ترنول نے درخواست وصول کر لی مگر رپورٹ کےلئے تھانہ سیکریٹیرٹ رجوع کرنے کو کہا۔

صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹ ضیاء اللہ خان نیازی کے مطابق انیس الرحمان بدھ کی دوپہر ایک بجے سے لاپتہ ہیں۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے سینئر صحافی و مصنف، لاہور پریس کلب کے ممبر اور نوائے وقت میگزین ندائے ملت کے ایڈیٹر محمد انیس الرحمن کے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں صحافیوں کے خلاف اقدامات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیکر سینئر صحافی انیس الرحمان کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔

آل پاکستان جرنلسٹس کونسل سمیت صحافی تنظیموں نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینئر صحافی انیس الرحمٰن کی بازیابی کیلئے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اے پی جے سی کے قائم مقام چئیرمین اعجاز بٹ نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انیس الرحمن کو فوری طور پر بازیاب نہ کرایا گیا تو نہ صرف سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کیا جائے گا بلکہ ملک گیر احتجاجی تحریک بھی چلائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں