غزہ کے شہریوں کیلئے عمرہ سروس 4 سال بعد بحال کر دی: فلسطینی وزیر

رملہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی وزیر اوقاف اور مذہبی امور یوسف ادعیس نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے غزہ کی پٹی سے عمرہ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں عمرہ آپریشن کا آئندہ ماہ مارچ سے آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی میں عمرہ آپریشن چار سال سے تعطل کا شکار رہا ہے۔ چار سال کے بعد پہلا موقع ہے کہ غزہ کے عوام کو بھی عمرہ کی ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔

یوسف ادعیس نے کہا ہے کہ غزہ سے عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ چار مارچ کو شروع ہوگا۔ غزہ کے شہری پہلے مصر کے شہر قاہرہ جائیں گے جہاں سے وہ سعودی عرب کے جدہ شہر میں قائم شاہ عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوں گے۔
وزیر اوقاف نے کہا ہے کہ حال ہی میں فلسطینی فضائیہ اور جنوبی اضلاع کے شہریوں کو عمرہ سروسز فرام کرنے والے عمرہ ٹور آپریٹرز کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔

حال ہی میں غزہ کے عمرہ زائرین کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے ایک اعلی اختیاراتی وفد مصر گیا تھا جہاں اس نے مصری حکام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں