ایف آئی اے کراچی کی پنجاب میں کارروائی، 7 ملزمان گرفتار، ہزاروں جعلی سمیں، موبائل فونز برآمد

کراچی (ڈیلی اردو) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے پنجاب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، گروہ عوام سے جیتو پاکستان اور موبائل کیش ایپ کے نام پر فراڈ کرتا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل کا کہنا تھا کہ گروہ لوگوں کو انعام نکلنے کا لالچ دے کر پیسے مانگ کر لوٹتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے ہزاروں جعلی سمیں، متعدد موبائل فونز اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں