اسرائیل کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے گذشتہ شب بمباری کی تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح شہر کے مشرق میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف میں بم باری کی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی شہر خان یونس میں القرارہ کے مقام پر بمباری کی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں وادی السلقا کے مقام پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ایک عسکری کیمپ کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں سرحد کے قریب متعدد مقامات پر حماس کے عسکری ٹھکانوں پر وحشیانہ اور ٹینکوں سے گولہ باری کی۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے داغا ایک راکٹ اسرائیلی کالونی جا گرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں