تہران(مانیٹرنگ سیل )اسرائیل کی جانب سے ایران کی جاسوسی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ہرات صوبے میں اسرائیلی اہلکار امریکی فضائی اڈے سے ایرانی فوجی نقل و حرکت مانیٹر کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور روس کے خبررساں اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی جاسوسی کے لیے پڑوسی ملک افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔
ایرانی میڈیا تسنیم نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے اسرائیل نے اپنے فوجی اہل کار افغانستان میں تعینات کر رکھے ہیں۔