کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا اہک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے مچھی مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی سی کیچ کے گن مین طارق اسحاق ولد محمد اسحاق ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
#TargetedAttack another #Levies man & former In-charge #Levies Station #Tariq Ishaq was gunned down by unidentified armed assailants near #Fish_Market of #Turbat town #Balochistan. https://t.co/9j3NM6LHjr pic.twitter.com/lFvjBnItNF
— ???????? (@Info_Balochistn) July 3, 2020
لیویز اہلکار طارق اسحاق کا نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ کوشک ملک آباد کے قبرستان میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر کیچ، اے سی تربت، بابو فضل، میجر رسالدار سماعیل خالق سمیت کئی لیویز اہلکاروں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شریک کی۔ اس موقع پر لیویز کی دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔