ترکی کا آتماجا میزائل کا کامیاب تجربہ

انقرہ (ڈیلی اردو/ٹی آر ٹی) ترکی کے پہلے بحری موبائیل میزائل “آتماجا” نے اپنے ہدف کو کامیابی سے تباہ کیا۔

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے مطابق صدارتی دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمر نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ میزائل نے 200 کلو میٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

https://twitter.com/IsmailDemirSSB/status/1279338891456253952?s=19

انہوں نے بتایا ہے کہ صدر اب کی بار اس میزائل نے طویل فاصلہ طے کیا ہے۔ تمام تر تجربات میں کامیابی کے بعد اس میزائل کو ترک بحریہ کے سپرد کر دیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں