بلوچستان: خضدار میں لیویز فورس کی کارروائی، ایس ایس پی گرفتار، 114 کلو چرس برآمد

خضدار (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خود کو بلوچستان پولیس کا ایس ایس پی ظاہر کر کے منشیات اسمگلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے میں بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ، گولیاں اور جعلی آفیشنل کارڈز برآمد۔

اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی خضدار جہانزیب نور شاہوانی نے لیویز ہیڈ کوارٹر خضدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیلات بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی بڑی مقدار کوئٹہ سے کراچی سمنگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی ہدایت کی روشنی میں قومی شاہراہ پر واقع تمام لیویز چیک پوسٹ انچارجوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی اتوار کے سہ پہر کوئٹہ سے کراچی جانے والی سرکاری نمبر پلیٹ لگی ویگو گاڑی کو رک کے مقام پر روک لیا گیا گاڑی میں سوار ملزم غلام نبی نے خود کو بلوچستان پولیس کا ایس ایس پی ظاہر کیا، گاڑی اور بندوں کو مشکوک پا کر سرکاری گاڑی کی تلاشی لی گئی۔

تو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 114 کل اعلیٰ کوالٹی کے چرس، کلاشنکوفیں، 180 گولیاں برآمد کر لی گئی، اس دوران ملزمان نے مذاحمت کر کے ایک لیویز اہلکار کو تشدد کر کے زخمی بھی کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی خضدار جہانزیب نور شاہوانی کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالنبی اور ثناء اللہ کے قبضے سے مختلف اداروں کے جعلی آفیشنل کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں