6

ڈیرہ اسماعیل خان: ملزم نے فرقہ وارانہ گفتگو سے منع کرنے پر دکاندار کو گولیاں مار دیں

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک دکان کے اندر فرقہ ورانہ گفتگو سے منع کرکے پر مسلح نوجوان نے فائرنگ سے دکاندار کو شدید زخمی کردیا، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق احسان اللہ ولد فیض اللہ سکنہ بستی شیخانوالی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی دکان واقع مسلم بازار میں موجود تھا کہ اس دوران وہاں موجود ملزم محمد ریحان عرف بوبی ولد پی ٹی سلیم سکنہ بستی ترین والی کو دکان کے اندر فرقہ وارانہ گفتگو کرنے سے منع کیا جس پر اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جسے طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں