امریکی عدالت نے سعودی عرب کے الخبر ٹاورز میں دھماکے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیدیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی وفاقی عدالت نے 1996ء میں سعودی عرب کے الخبر ٹاورز میں بم دھماکے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تہران متاثرین کو 889 ملین ڈالرز کا ہرجانہ ادا کرے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی وفاقی عدالت کی خاتون چیف جسٹس بیری ہویل نے واشنگٹن میں فیصلہ دیا کہ ایران الخبر ٹاورز بم دھماکے کے متاثرین کو ہرجانے کی رقم ادا کرے۔

سعودی عرب کے الخبر ٹاورز میں 1996ء میں بم دھماکہ ہو اتھا جس میں 19 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ کیس میں ایرانی حکومت اور ایران کے پاسداران انقلاب کارپوریشن نے اپنا دفاع نہیں کیا۔

جج کا کہنا تھا کہ فوجیوں کے 24 ورثاء کو صدمہ پہنچا، تہران انہیں حرجانہ ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں