بلوچستان: مستونگ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقہ شیرین آب روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے پولیس کی موبائل گاڈی پر فائرنگ۔ جس سے مستونگ پولیس کے دو اہلکار ہیڈ کانسٹیبل شبیر احمد اور ڈرائیور کلیم اللہ زخمی ہوئے۔

جنھیں ابتدائی طبعی امداد کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی کالعدم تنظیم داعش نے اسی علاقے میں لیویز اہلکار سمیع اللہ کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں