اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بوسنیا کی طرح قتل عام کا خدشہ ہے۔ آج بھی سربرینکا میں قتل عام صدمے کا باعث ہے صدمہ ہے۔ عالمی برادری نے کس طرح اس قتل عام کی اجازت دی عالمی دنیا کو ایسے واقعات کا تدارک کرنا ہو گا۔
Message of Prime Minister @ImranKhanPTI on Srebrenica genocide.#Srebrenica25YearsOn pic.twitter.com/cRA15s6ktj
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 11, 2020
سربرینیکا میں قتل عام کے 25 سال مکمل ہونے پر بوسنیا میں قتل عام کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، آج کشمیری عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بوسنیا کی طرح قتل عام کا خدشہ ہے۔ آج بھی سربرینکا میں قتل عام صدمے کا باعث ہے صدمہ ہے عالمی برادری نے کس طرح اس قتل عام کی اجازت دی، عالمی برادری یقینی بنائے آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، ضروری ہے کہ ہم اس واقعے سے سبق سیکھیں۔