راولپنڈی (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے جن میں سپاہی محمد اسماعیل، سپاہی محمد شہباز، سپاہی راجا وحید اور سپاہی محمد رضوان شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی نعشوں کو قبضے میں لیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت مساد، جوہر، ضیا اللہ اور ایک نامعلوم کے نام سے ہوئی ہے۔