6

افغانستان: بدخشاں اور قندوز میں طالبان کے حملے، 21 اہلکار ہلاک، 14 طالبان مارے گئے

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان کے حملے اور جھڑپوں میں 21 پولیس اہلکار اور 2 شہری جبکہ 14 طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع صاحب میں طالبان کے حملے میں 5 پولیس افسران اور 2 شہری ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طالبان ایک پولیس اسٹیشن پر قبضے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے انھیں پییچھے دھکیل دیا۔

صوبہ بدخشاں کے ضلع آرغنجھکوا میں بھی طالبان نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور دونوں فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔ جسکے نتیجے میں 16 پولیس اہلکار اور 14 طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں