سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17اور 18 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے.

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ محمد بن سلمان پرسوں‌ 17 فروری بہ روز اتوار پاکستان پہنچیں گے، البتہ ان کی مصروفیات میں‌ کوئی تبدیلی نہیں آئے گی.

قبل ازیں ان کی آمد 16 فروری کو متوقع تھی، البتہ پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد اتوار کے روز پاکستان پہنچیں گے.

یاد رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے، جس کے بعد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے.

خیال رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں‌ کہا تھا کہ ولی عہد کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے.

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کے لیے وزارتِ داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور متعلقہ محکموں کو خط ارسال کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں