اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں وسیم احمد، عبدالرؤف اور احتشام شامل ہیں جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم، پستول اور بارودی مواد برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشتگردوں نے شہر میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔