جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے گاڑی کی قریب دھماکا، دو اہلکار زخمی

وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکورٹی فورسز پر بارودی مواد کا دھماکے سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحصیل مکین کے خان وزیر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب سیکورٹی اہلکاروں پر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو رزمک میں آرمی کیمپ کے ہسپتال منتقل کردیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ آخری اطلاعات آنے تک کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان محمد خراسانی نے دعوی کیا ہے کہ فوج کی ایک گاڑی کو مائن کے ذریعے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں