5

ترکی: داعش کے خلاف آپریشن میں 8 غیر ملکی دہشت گرد گرفتار

استنبول (ڈیلی اردو) ترکی کی پولیس کے شعبہ انسداد دہشتگردی کی ٹیم نے داعش کے لیے کام کرنے والی 8 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف 10 مختلف مقامات پر بیک وقت آپریشن کیا گیا جس کے دوران 8 غیر ملکی پکڑے گئے اور چھاپوں کے دوران تنظیم سے متعلق اہم کاغذات اور ڈیجیٹل سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں