4

بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں دھماکا، چار مزدور شدید زخمی

ڈیرہ بگٹی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی سب تحصیل پیر کوہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار مزدور شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مزدور پاتر نالے سے ریت لوڈ کررہے تھے کہ انکی ٹریکٹر ٹرالی نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں ٹرالی پر سوار ڈرائیور سمیت چار مزدور شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والے کی شناخت محمد دین ولد غلام محمد، مزار خان ولد صوبانی، کمال ولد درے اور لشکر ولد علی مراد کے ناموں سے کی گئی۔

لیویز حکام نے زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں