امریکا نے چینی شہر چینگڈو میں قونصل خانہ خالی کردیا

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین کے جوابی وار کے بعد امریکا نے چینی شہر چینگڈو میں اپنا قونصل خانہ خالی کردیا۔ امریکی جھنڈا بھی اتار لیا گیا۔ گزشتہ ہفتے امریکا نے چین سے ہیوسٹن سے اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

امریکا اور چین کے درمیان جاری کشیدگی تھم نہ سکی۔ امریکا نے منگل کو ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ تین دن کے اندر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

جمعے کے روز چین نے جیسے کو تیسا کی حکمت عملی کے تحت امریکا پر جوابی سفارتی وار کرتے ہوئے امریکہ کو چینی شہر چینگڈو میں قائم اپنا قونصل خانہ بند کرنے کاحکم دے دیا۔

حالیہ دنوں میں امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی کی اہم وجہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے ناکافی اقدامات، جاسوسی اور ہانگ کانگ میں نئے سیکیورٹی قانون کا نفاد بتایا جاتا ہے۔

امریکا کے چین میں چینگڈوکے علاوہ چار اور شہروں شنگھائی، شنیانگ، ووہان اور چونگزو میں قونصل خانے موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں