گجرات (ڈیلی اردو) غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ قتل کیس کے تمام ملزمان11 ماہ بری۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقہ کنجاہ میں 18 اپریل 2018 کو قتل ہونیوالی اطالوی نژاد ثنا چیمہ کے قتل کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج گجرات امیر مختار گوندل نے سنایا۔مقدمہ میں نامزد مقتولہ کا والد غلام مصطفۍ چیمہ، چچا مظہر چیمہ اور بھائی عدنان چیمہ بری ہو گئے۔
ثناء چیمہ کو 18 اپریل 2018ء کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا تھا
اطالوی میڈیا میں خبریں نشر ہونے پر 24 اپریل کو پولیس نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ قبر کشائی کے بعد فرانزک رپورٹ میں بھی اسکی ہلاکت گلا دبانے سے بتائی گئی تھی۔
سابق ڈی پی او نے مقتولہ کو اسکے باپ، بھائی کیجانب سے غیرت کے نام پر قتل کرنیکا انکشاف کیا تھا۔
ثنا چیمہ کو قتل نہیں کیا گیاتو پھر ہلاکت کیسے ہوئی موت معمہ بن گئی۔اطالوی لڑکی ثناء چیمہ کے قتل کیس کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی تھی۔