پاراچنار: ایف سی کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک، چار زخمی

پاراچنار (محمد صادق) صوبہ خیبر پختونخوا قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقے مالی خیل میں سیکیورٹی فورسز کا چھاپہ گھر کی تلاشی لینے اور گھر والوں کی مزاحمت پر ایف سی کی فائرنگ سے دو افرد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی گاؤں مالی خیل میں ایف سی اہلکاروں نے مخبری پر امیر حمزہ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا اس دوران گاوں کے لوگ بھی اکٹھے ہو گئے اور ایف سی اہلکاروں کو چادر اور چار دیواری کی تقدس کو پامال کرنے سے روکا اور تلخ  کلامی، پتھراؤ  کے بعد ایف سی اہلکاروں نے ان پر فائرنگ  شروع کردی فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں یعقوب علی نامی شخص راستے میں دم توڑ گیا جبکہ حجاب حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ چار دیگر افراد عادل حسین، معراج حسین، سفر علی، لجبر حسین زخمی ہوگئے۔

ضلع کرم سے پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی سردار حسین نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے اور واقعے کی اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ اگر کارروائی سے قبل علاقے کے عمائدین کو اعتماد میں لیا جاتا تو اس قسم افسوس ناک واقعہ پیش نہ آتا۔

رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کرم میں ایف سی کی جانب سے مختلف مواقع پر عوام پر فائرنگ کے واقعات میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں ایف سی اور عوام کے مابین پہلے سے بد مزگی کا ماحول ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم واقعات سے اجتناب کیا جائے ایف سی کمانڈنٹ اور ذمہ دار حکام سے بار بار رابطوں کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں