اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں لدھا پل کے قریب سکیورٹی فورسز پر ہونے والے ایک مبینہ خودکش حملے میں کم سے کم تین سکیورٹی اہلکار ہلاک اور بریگیڈیئر اور کرنل سمیت متعدد اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کو تین بجے کے وقت جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے شمیرائی میں پیش آیا۔
خودکش حملے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز بشمول پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے جنہوں نے زخمیوں کو قریبی فوجی ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے سکیورٹی فورسز کے گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قافلے پر خودکش حملے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور بریگیڈیئر عمار علی اور ایک کرنل سمیت دیگر فوجی شدید زخمی ہوگئے۔